بھارت ٹرین حادثہ:وزیراعظم کاحادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار


بھارت ٹرین حادثہ:وزیراعظم کاحادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم پاکستان عمران خان نےبھارت ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  وزیر اعظم عمران خان نے امرتسر ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امرتسرحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں دسہرے کے تہوار کے موقع پر راون کو جلاتے ہوئے ایک ٹرین حادثے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری