پیرس اجلاس میں ایرانی جوہری معاہدے کی پاسداری کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان


پیرس اجلاس میں ایرانی جوہری معاہدے کی پاسداری کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

پیرس میں ہونے والے اجلاس میں یورپی اور ایشیائی ملکوں کے سربراہوں نے عالمی جوہری معاہدے پر عمل در آمد پر تاکید کرتےہوئے معاہدے کی پاسداری کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیرس میں ہونے والے اجلاس میں یورپی یونین اور ایشایئی ملکوں کے سربراہوں نے ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس معاہدے کو مقاصد کے حصول کیلئے مفید اور موثر قرار دیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے یورپ اور ایشیا کا موقف یکساں ہے۔

 فیڈریکا موگرینی نےمزید کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو آیندہ ہفتوں کے دوران  اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔

یورپی یونین کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ یورپی کمپنیوں کی تجارت کی حمایت اور اسی طرح SPVسے متعلق ایران اور یورپی یونین کے مابین مالی لین دین کو محفوظ بنانے کیلئے ایک پیکیج کا جلد ہی اعلان کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کی علاقائی اور عالمی سطح پر سخت مخالفت کی گئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری