جنرل باقری کا پاک فوج کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ


جنرل باقری کا پاک فوج کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے پاک فوج کے سربراہ کو ٹیلی فون کرکے پاک ایران سرحد کے قریب سے ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گمشدگی کا معاملہ اٹھایا۔

پاک فوج کے سربراہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کی تلاش سے متعلق پاکستانی فورسز کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میر جاوہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فضائی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ایرانی ملٹری اور انٹیلی جنس  ایجنسیوں سے تعاون بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی پر اثر انداز ہونے والے دشمن کے عزائم کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ پاک ایران سرحد کے قریب لولکدان کے علاقے سے 14 ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری