مقبوضہ کشمیرمیں 9 مسلمانوں کی شہادت پرمکمل ہڑتال


مقبوضہ کشمیرمیں 9 مسلمانوں کی شہادت پرمکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 9کشمیری مسلمانوں کی شہادت پر آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایاہے کہ ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔

کےایم ایس کا کہنا ہے کہ کل سرینگر کے لال چوک پر احتجاجی مارچ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا۔

کشمیر میڈیا سروسز کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع کلگام میں محاصرہ کے دوران فائرنگ کی تھی اور دھماکے کیے تھے۔

بھارتی مظالم کے نتیجے میں گزشتہ روز 9کشمیری شہید ہوگئے تھے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کہ گزشتہ کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری