سندھ حکومت کی افغان تارکین وطن کو شہریت دینے کی مخالفت


سندھ حکومت کی افغان تارکین وطن کو شہریت دینے کی مخالفت

وزیراعظم عمران خان کے افغانی اور بنگالیوں کو شہریت دینے کے اعلان کی سندھ حکومت نے باضابطہ مخالفت کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سندھ حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے اپنے تحفظات اور اس ضمن میں تجاویز سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے سٹیزن شپ ایکٹ میں ترمیم کرنے کی سفارش بھی کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت بنگالیوں اور افغانیوں کو پاکستانی شہریت دے گی اور انہیں  پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی جاری کرے گی۔

وزیراعظم کے اس اعلان پر جائزے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے سیکریٹری داخلہ کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔

واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ افغانیوں اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے سے گرین پاسپورٹ کی قدر میں مزید کمی آسکتی ہے۔

خیال رہے کہ پہلے ہی سعودی عرب اور ایران سمیت دنیابھرمیں ہزاروں افغان باشندوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے جس کی وجہ بیرون ملک پاکستان کا ایمیج خراب ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں افغان سفارت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 70 ہزار افغان باشندے پاکستانی پاسپورٹ پر کام کررہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری