خاشقجی کا وحشیانہ قتل، آل سعودکی رسوائی، معاملے کو چھپا کر غلطی کی، عادل الجبیر


خاشقجی کا وحشیانہ قتل، آل سعودکی رسوائی، معاملے کو چھپا کر غلطی کی، عادل الجبیر

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ خاشقجی کے معاملے میں بہت بڑی غلطی ہوئی اور اس معاملے کو چھپانا مزید غلطی تھی ۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نہیں جانتا کہ جمال خاشقجی کو کیسےقتل کیاگیااورلاش کہاں ہے؟!!!!

ان کا کہناتھاکہ اس واقعے کی تحقیقات کررہےہیں،خاشقجی کی موت سےمتعلق جومعلومات ملی وہ دیتےرہیں گے، حقائق سامنےلانےاورذمہ داروں کوسزادینےکیلئےپُرعزم ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولی عہدجمال خاشقجی کےقتل سےمتعلق آگاہی سےانکارکرچکےہیں،اس قتل میں ملوث افرادکوانصاف کےکٹہرےمیں لاناچاہتےہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل نے آل سعود کو رسوا کرکے رکھ دیا ہے اور محمدبن سلمان کی بادشاہت جمال خاشقجی کے خون ناحق میں غرق ہوجائے گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری