پاکستان نے طالبان رہنما ملاعبداللہ غنی برادر کو رہا کردیا


پاکستان نے طالبان رہنما ملاعبداللہ غنی برادر کو رہا کردیا

افغان طالبان کے شریک بانی ملا عبداللہ غنی برادر المعروف ملا برادر پاکستان کی جیل سے رہا کردیے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے دی نیوز کے حوالےسے بتایا ہے کہ ملابرادر کو قطر حکومت کی گزارش پر رہائی ملی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قطر کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کرکے پاکستان کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

خیال رہے کہ ملابرادر کو 2010 میں سیکیورٹی اداروں نے کراچی سے گرفتار کیا تھا، ملا عبداللہ ان 4افراد میں شامل ہیں جنہوں نے 1994میں افغانستان میں طالبان موومنٹ کی بنیاد رکھی تھی۔

ملا برادر طالبان حکومت کے دوران کئی عہدوں پر رہے اور 2001کےبعد وہ پاکستان آگئے تھے جہاں آپریشن کے دوران انہیں 2010 میں گرفتار کرلیاگیا، یہ بھی سمجھا جارہاہے کہ ملا برادر کی رہائی افغان طالبان کو ہتھیار چھوڑ کر نئے امن مذاکرات کی میز پر لانے میں معاون ثابت ہوگی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری