جمال خاشقجی قتل پر کسی کو پردہ ڈالنے نہیں دیں گے، ترک صدر


جمال خاشقجی قتل پر کسی کو پردہ ڈالنے نہیں دیں گے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے صحافی و کالم نگار جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل سے متعلق تحقیقاتی تفصیل منظر عام لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی پردہ پوشی نہیں ہونے دیں گے۔

ترک ذرائع کے مطابق صدر طیب اردوگان نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں امریکی اخبار سے منسلک صحافی جمال خاشقجی قتل سے متعلق تفتیش کی تفصیلات منگل کے روز جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر اردوگان نے اتوار کے روز ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمال خشوگی کے قتل سے متعلق تفصیلات سے حکمران جماعت کی پارلیمانی پارٹی کی میٹینگ کے دوران اعلان کروں گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوگان دی واشنگٹن پوسٹ سے منسلک صحافی اور کالم نگار کے درد ناک قتل کی تفتیش منظر عام پر لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو اس معاملے پر پردہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی قونصلیٹ میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ استنبول کے قونصل خانے میں جمال خاشقجی اور وہاں موجود افراد میں جھگڑا ہوا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی تھی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری