پاک افغان بارڈر کھول دیا گیا تجارتی سرگرمیاں اور نیٹو فورسز سپلائی بحال


پاک افغان بارڈر کھول دیا گیا تجارتی سرگرمیاں اور نیٹو فورسز سپلائی بحال

افغان پارلیمانی انتخابات اختتام پذیر ہونے کے بعد طورخم اور چمن بارڈر 2 دن بعد کھول دیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان پارلیمانی انتخابات اختتام پذیر ہونے کے بعد طورخم اور چمن بارڈر 2 دن بعد کھول دیا گیا۔

افغان ٹرانزٹ اور نیٹو فورسز کیلئے سپلائی بھی بحال کردی گئی، 2 دن باردڑ بندش کی وجہ سے دونوں اطراف لوگوں کا بہت زیادہ ہجوم جمع ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران پاک افغان سرحد کو عارضی طور پر 2 دن کیلئے بند کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری