الحدیدہ ائرپورٹ پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے


الحدیدہ ائرپورٹ پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے

یمن کے علاقے الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے وحشیانہ فضائی حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ ائرپورٹ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے آل سعود کے اتحادی افواج کے حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد کرایے کے فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تعز سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک بم دھماکےمیں دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے افسران کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت سے گزشتہ 3 برس میں تقریباً 6 ہزار 660 شہری شہید اور 10 ہزار 500 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے ایسے جھگوں کو نشانہ بنایا جہاں کسی قسم کا کوئی عسکری خطرہ بھی نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری