جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اٹھالیا


جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس انوار الحق کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس انوار الحق کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ہیں۔

جس کے بعد گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

جسٹس محمد انوار الحق 31 دسمبر 2018  تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری