مشرقی افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ


مشرقی افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

طالبان نے مشرق افغانستان کے صوبے لوگر میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے نن تک آسیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے مشرقی افغانستان کے لوگر نامی صوبے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

ہیلی کاپٹر پر «خروار» نامی شہر میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ گرکر تباہ ہوا

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ امریکی ہیلی کاپٹر لوگر صوبے کے خروار نامی گاؤں پر حملہ کرنا چاہ رہا تھا، جسے طالبان نے کارروائی سے قبل ہی مار گرایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹرمار گرایا گیا تھا۔

امریکی حکام حادثے کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی مزاحمت میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور روازنہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی علاقے پر قبضہ کرکے کابل حکومت کو بے دخل کیا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری