مچھ کے قریب پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 افراد جھلس کر جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری ایک وین، ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مچھ کے قریب پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 افراد جھلس کر جاں بحق

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کے مطابق مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری وین ٹرک سےٹکرائی، جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 افراد موقع پرہی جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مچھ کے اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں زخمی بھی دم توڑ گئے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

آگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق وین میں موجود پیٹرول کوئٹہ سے سبی منتقل کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں ٹریفک قوانین لاگو نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کے دلخراش واقعات پیش آتے رہتےہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی تمام سواری گاڑیوں خاص کر بسوں میں ایرانی تیل اسمگلنگ کیا جاتا ہے جو کسی بھی وقت بہت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری