ایرانی مغوی فورسز کو جلد بازیاب کرالیاجائےگا، سپاہ پاسداران

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا کہناہے کہ مغوی سکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے پاکستان سے ملکرموثر اقدامات کررہے ہیں۔

ایرانی مغوی فورسز کو جلد بازیاب کرالیاجائےگا، سپاہ پاسداران

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈربریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد ہمسایہ ملک کی عسکری قیادت کے ساتھ سرحدی سیکورٹی، انسداد دہشتگردی بالخصوص مغوی ایرانی اہلکاروں کی جلد بازیابی کے حوالے سے مذاکرات کرنا ہے.

جنرل پاکپور نے کہا کہ پاکستانی فوج کے ساتھ باہمی تعاون کی توسیع بالخصوص مشترکہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوگی.

ایرانی محافظین کے اغوا کے بعد سپاہ پاسداران فورس نے مغوی فورسز کی بحافظت بازیابی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

خیال رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور کل ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے۔

واضح رہے کہ 15اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب انقلاب مخالف دہشتگردوں نے ایران کے 12 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کرنےکے بعد پاکستان منتقل کیاتھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری