جدہ: انٹرپول نے منی لانڈرنگ کا اہم ملزم اسلم مسعود گرفتار کرلیا


جدہ: انٹرپول نے منی لانڈرنگ کا اہم ملزم اسلم مسعود گرفتار کرلیا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرپول نے جعلی اکاؤنٹس کے اہم ملزم اور اومنی گروپ کے چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود کو انٹرپول نے گرفتار کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں چند روز پہلے اسلم مسعود کے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسلم مسعود کو لندن سے جدہ پہنچنے پرانٹرپول کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ  انٹرپول نے اسلم مسعود کی گرفتاری سےسرکاری طورپرایف آئی اےکوآج مطلع کیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ایک دو روز میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیگی جو اسلم مسعود کو تحویل میں لےکرپاکستان منتقل کریگی۔

ایف آئی اے کے مطابق اسلم مسعود جعلی اکاؤنٹس کا اصل ماسٹر مائنڈ ہیں،ان کی گرفتاری سے اہم راز فاش ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری