وزیراعظم عمران خان کی شاہ سلمان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


وزیراعظم عمران خان کی شاہ سلمان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان نے ایک اعلیٰ سیاسی ماہرین کے وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فوادہ چوہدری، مشیر تجارت عبد رزاق داؤد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم اور سعودی فرمانروا نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری