صہیونی قابض فوج کی فائرنگ سے فلسطینی مسلمان شہید


صہیونی قابض فوج کی فائرنگ سے فلسطینی مسلمان شہید

غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے قریب احتجاج کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی غاصب فوج جانب سے ظلم و تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قبضوں کے خلاف جاری احتجاج میں شریک 17 سالہ منتظر محمد البز کے سر پر گولی لی تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ احتجاج میں حصہ لینے والے تقریباً 200 افراد جلتے ہوئے ٹائر اور پتھر سرحد پر لگی باڑ کی دوسری جانب کھڑے فوجیوں کی جانب پھینک رہے تھے جس کے بعد فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں رہائش پذیر 20 لاکھ افراد کو مشترکہ سزا دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کے رہائشیوں نے 30 مارچ سے اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 184 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

احتجاج کا انعقاد کرنے والے منتظمین کا کہنا تھا کہ ان مظاہروں کا مقصد اس زمین کی واپسی اور اپنا حق مانگنا ہے جسے 1948 کی جنگ کے بعد ہم نے کھو دیا تھا اور اسرائیل کا وجود عمل میں آیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری