بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک کریں گے، وزیراعظم


بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کے لیے پولیو سے پاک، محفوظ اور صحت مند پاکستان بنائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، انسداد پولیو سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں سیمینارز، ورکشاپ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 7 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے ملک کے طول وعرض سے پولیو کے خاتمے کے لیے پانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کے باعث پاکستان پرعائد پابندیاں تکلیف دہ ہیں، میں بہت جلد پاکستان کو پولیو فری ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری