نائیجیریا پاکستان سے جنگی جہاز خریدے گا


نائیجیریا پاکستان سے جنگی جہاز خریدے گا

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو پاکستان میں بننے والے3 جنگی جہازوں کی فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو 3 جے ایف 17 جنگی جہازوں کی فروخت کے لیے ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

 جنگی جہاز نائیجیریا کی فضائیہ کو 184.3 ملین ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے جس سے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو سہارا ملے گا۔

وزارت دفاعی پیداوار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے سمری ارسال کی تھی۔ اس ضمن میں پاکستان اور نائیجیریا کے حکام کے درمیان معاہدہ حال ہی میں طے پایا تھا۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے پاس 2015 میں اس کے اپنے بنائے گئے 200 جے ایف-17 تھنڈر طیارے ہیں۔ جے ایف 17 میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو کہ ایک جدید لڑاکا طیارے میں ہوتی ہیں۔

’جدید لڑاکا طیاروں میں ایویئونکس پر انحصار ہوتا ہے اور اس طیارے میں دنیا کی جدید ترین ایویئونکس موجود ہیں جو کہ کسی بھی فورتھ جنریشن طیارے کے ساتھ مقابلہ کر سکتی ہے۔ روایتی ہتھیاروں کے علاوہ حال ہی میں اس طیارے میں ایک جدید میزائل بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ سمندر میں کسی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ جی ایف 17 مقامی طور پر چین کی شراکت کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ یہ کم وزن کا لڑاکا طیارہ ہے جو کہ 55000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے اور اس کی تیز ترین رفتار 2.0 ماک یعنی آواز کی رفتار سے دو گنا تک ہے۔

پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے کہ جو فوجی سازو سامان بنانے میں خود کفیل ہیں، پاکستان اب چھوٹے دفاعی ہتھیار بنانے کے ساتھ ساتھ جنگی طیارے بھی بنا رہا ہے جو کہ ملک کی سلامتی کے لیے اچھا اقدام ہے اب پاکستان اپنی دفاعی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی سازو سامان کو بر آمد بھی کر رہا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری