بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کا فیصلہ


بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کا فیصلہ

نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تاہم اس کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 44 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 2 ارب 40 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔

نیپرا کےمطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری