پی آئی ڈی کی عمارت میں آتشزدگی سےریکارڈ روم کو ناقابل تلافی نقصانات


پی آئی ڈی کی عمارت میں آتشزدگی سےریکارڈ روم کو ناقابل تلافی نقصانات

پریس انفارمیشن کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی کے باعث ادارے کا ریکارڈ روم مکمل طور پر جل گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزرات اطلاعات کے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی 6 منزلہ بلڈنگ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے باعث عمارت کا عملہ فوری طور پر باہر نکل گیا، عمارت میں موجود بعض افراد سیڑھیاں لگا کر اترے اور بعض نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگائی جب کہ فائربریگیڈ کے عملے نے بھی موقع پر پہنچ کر اندر موجود افراد کو باہر نکالا اور عمارت مکمل طور پر خالی کرالی۔

آگ لگنے کے باعث عمارت میں مکمل دھواں بھر گیا اور عمارت کے دوسرے حصوں تک بھی پہنچ گئی۔

فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں نے ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا اور تقریباً ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کے باعث پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کا ریکارڈ روم مکمل طور پر جل گیا۔

پی آئی ڈی کی عمارت کے اطراف میں ہی گلگلت بلتستان سیکریٹریٹ، زکوۃ آڈٹ اور الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی موجود ہیں جو آگ سے محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ نظر آرہی ہے، عمارت میں کاغذ، سیاہی اور دیگر کیمیکل کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری