پاکستان ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے موثر اقدامات کرے، بہرام قاسمی


پاکستان ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے موثر اقدامات کرے، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتخارجہ کے ترجمان نے پاکستانی حکام سے سیکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نےذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ فوری طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے موثر اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کیا، تہران میں پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ بلایا گیا جبکہ پاکستان میں ہمارے سفیر نے بھی متعدد ملاقاتیں کیں اور اس واقعے کے سلسلے میں پاکستان کی حکومت کی جانب سے جلد سے جلد اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ پاکستانی حکومت کے دور میں پاک - ایران سرحد پر پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ ہے لہذا توقع ہے کہ اسلام آباد اس امتحان میں کامیاب ہو گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ ایرانی اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا کیونکہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ اغوا کئے گئے سیکورٹی اہلکار جلد از جلد ایران پہنچ جائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری