پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، زرتاج گل


پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، زرتاج گل

وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پانی کی  کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا بھارت کی آبی جارجیت تمام حدیں پار کر چکی ہے، سندھ طاق معاہدے پر عمل درآمد کے لئے تمام فورمز پر پات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پاکستان پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لئے ڈیمز بنائے، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس کے ساتھ ملکر اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری