افغان حکام کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ


افغان حکام کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان نے قندھار میں حالیہ حملوں سے متعلق الزامات مسترد کر دیئے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ قندھار حملوں کے حوالے سے الزامات، من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ نے قندھار حملے کے الزامات لگنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حملوں کے ٹھوس ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کیلئے ایسے واقعات کی مشترکہ تحقیقات کی جا سکتی ہیں، بہتر ہوتا میڈیا میں الزام تراشی کی بجائے مناسب فورم استعمال کیا جاتا۔

میڈیا الزام تراشی دونوں ملکوں میں تعاون کیلئے متفقہ اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

واضح رہے کہ افغان حکام اس ملک میں ہونے والی ہرقسم کی دہشت گردی کاالزام پاکستان پر عائد کرتے رہتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری