مدافعان حرم نہ ہوتے تو آج اربعین کا یہ عظیم الشان اجتماع بھی نہ ہوتا، امام خامنہ ای


مدافعان حرم نہ ہوتے تو آج اربعین کا یہ عظیم الشان اجتماع بھی نہ ہوتا، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے عراق اور شام میں مدافعان حرم کی شجاعت و فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر مدافعان حرم نہ ہوتے تو آج اربعین کا یہ عظیم الشان اجتماع بھی نہ ہوتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے عراق اور شام میں مدافعان حرم کی شجاعت و فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر مدافعان حرم نہ ہوتے تو آج اربعین کا یہ عظیم الشان مارچ نہ ہوتا۔

امام خامنہ ای نے حالیہ برسوں کے دوران حرم اہلبیت اطہارعلیھم السلام کا دفاع کرنے والے جانثاروں کو عباسی خلفاء کے دور میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم کا دفاع کرنے والے جانثاروں کے مشابہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر اس موقع پر مدافعان حرم کی فداکاری نہ ہوتی تو آج دنیا میں حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق و محبت کی عظمت و شوکت اور ہیبت پوری دنیا پر حکم فرما نہ ہوتی-

واضح رہے کہ امام خامنہ ای شہدائے مدافعان حرم کے اہل خانہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

امام خامنہ ای نے دنیا کے مختلف ملکوں سے بہت بڑی تعداد میں عاشقان اہلبیت کی اربعین حسینی میں شرکت کا ذکر کیا اور فرمایا کہ اس عظیم کارنامے کی بنیاد اور پہلی اینٹ ان لوگوں نے ہی رکھی ہے جنھوں نے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی تھی اور اگر یہ لوگ کہ جنھوں نے وہاں جا کر مجاہدت کی ہے، نہ ہوتے تو دشمن کربلائے معلی سے چند کلومیٹر کے فاصلے یعنی امام حسین علیہ السلام کے حرم کے قریب تک پہنچ چکا ہوتا۔

رہبر معظم نے فرمایا کہ مدافعان حرم نے اسلام اور مسلمانوں کے سر سے دشمنوں کی بلا کو دور کر دیا اور ان نوجوانوں اور جوانوں نے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے اور انشاء اللہ عالم اسلام بہت جلد ان جانثاروں کی فداکاریوں کی برکتوں کا مشاہدہ کرے گا-

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری