وزیراعظم کے معاون خصوصی کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


وزیراعظم کے معاون خصوصی کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے لندن میں برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی قانونی معاونت، تحویل مجرمان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہزاد اکبر اور ساجد جاوید نےپاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی معاونت کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے پر اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے طریقے کار پر بھی بات چیت ہوئی اور ناجائز طریقے سے بنائے گئے اثاثوں کی برآمدگی کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

شہزاد اکبر انسداد کرپشن شعبے کے سربراہ جون پینروز اور برطانوی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان گیرتھ بیلے سے بھی ملے۔

اس کے علاوہ شہزاد اکبر کی ڈپٹی چیف کراؤن پراسیکیوٹر سے بھی ملاقات ہوئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری