پاکستانی مسیحیوں کو مخصوص امداد دی جائے گی


پاکستانی مسیحیوں کو مخصوص امداد دی جائے گی

پوپ فرانسس کاکہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں مقیم مسیحیوں کو مخصوص مالی امداد دی جائے گی۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پوپ فرانسس نے اس سال پاکستان میں مقیم مسیحیوں کو مخصوص مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پونٹی فیکل فاؤنڈیشن ایڈ ٹودی چرچ ان نیڈکاشکریہ اداکیا اور کہا کہ اس سال امداد پاکستان میں آباد مسیحیوں کو دی جائے گی۔

تنظیم کے مطابق پوپ فرانسس نے سیاستدانوں کو ہٹلر سے تشبیہ بھی دی اور کہا کہ ہٹلر نے بھی پسماندہ طبقات کے نام پر بنائی گئی پالیسیوں کی وجہ سے عروج حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مسیحی تمام اقلیتوں سے زیادہ تعداد میں ہیں۔ تقریباً 25 لاکھ مسیحی پاکستان میں آباد ہیں جو کل آبادی کا ساڑھے ایک فیصد بنتا ہے۔

 مسیحیوں کی تقریباً آدھی آبادی رومن کیتھولک اور آدھی پروٹسٹنٹ فرقے سے تعلق رکھتی ہے۔

پاکستان کے 90 فیصد سے زائد مسیحی صوبہ پنجاب میں رہائش پزیر ہیں اور صوبے کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں، ان میں سے 60 فیصد دیہات میں رہتے ہیں ان کی اکثریت مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ طویل عرصے سے ان علاقوں میں مقیم ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری