بھارت نے اسرائیل سے جدید میزائل دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کرلیا


بھارت نے اسرائیل سے جدید میزائل دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کرلیا

بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 77کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کا جدید میزائل دفاعی نظام خریدنے کامعاہدہ کیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 77کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کا جدید میزائل دفاعی نظام  خریدنے کامعاہدہ کیا ہے جس کے تحت مذکورہ اسرائیلی فرم بھارت کو جدید ترین ، باراک ایٹ سام ایئر میزائل دفاعی نظام بھارتی بحریہ کے سات جہازوں پر نصب کرنے کے لیے فراہم کریگا۔

کمپنی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق یہ لانگ رینج زمین سے فضا میں مار کرنے والے (ایل آر سام) میزائل نظام ایک آپریشنل ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم ہے جو اس وقت اسرائیلی نیوی جبکہ بھارت کی نیوی، فضائی اور زمینی افواج کے زیراستعمال ہے۔

اس حالیہ معاہدے کے بعد اسرائیلی ایئرواسپیس انڈسٹریزکا کہنا ہے کہ باراک ایٹ سسٹم کی فروخت سےدونوں ملکوں کے باہمی شراکت کی مضبوطی کی جانب اشارہ ہے جوکہ گزشتہ چند برسوں میں چھ ارب امریکی ڈالر ز سے تجاوز کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ یہ جدید ،میزائل نظام ایک وسیع فضائی اور پوائنٹ ڈیفنس سسٹم ہے جو کہ بحری افواج کو بڑے پیمانے پر فضائی، سمندری یازمینی خطرات سے نبردآزما ہونے میں معاون ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری