چین کا ایران کے ساتھ تجارتی لین دین جاری رکھنے کا اعلان


چین کا ایران کے ساتھ تجارتی لین دین جاری رکھنے کا اعلان

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تجارتی لین دین جاری رکھے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایران کے ساتھ مشترکہ اقتصادی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان ہوا چھن اینگ نےکہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود، چین ایران کے ساتھ عالمی قوانین کے مطابق مشترکہ اقتصادی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران و چین کے درمیان باہمی تعاون، درایت،منطق اور قانونی اصولوں پر مبنی ہے لہذا اس تعاون کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ معاہدہ ایک جامع اور بین الاقوامی معاہدہ ہے لہذا سب کو مذکورہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری