عظیم اور تاریخی مؤقف پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں: آرمی چیف


عظیم اور تاریخی مؤقف پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا، فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرپیر اور پانڈو سیکٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک تفصیہ طلب ایجنڈا ہے، کشمیریوں کے عظیم، تاریخی مؤقف پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری