جمال خشوگی کا قتل امریکا کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، حسن روحانی


جمال خشوگی کا قتل امریکا کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، حسن روحانی

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ جمال خشوگی کا بہیمانہ قتل امریکی حمایت کے بغیر نا ممکن ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر نے سعودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا: وہ قبائلی گروپ جو اس وقت سعودی عرب پر حکمران ہے محدود سکیورٹی پر انحصار کرتا ہے اور یہ سیکیورٹی مارجن امریکا کی حمایت ہے۔ یہ سپر پاور امریکاہی ہے جو ریاض حکومت کی اعانت کر رہا ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے ہفتہ 20 اکتوبر کو یہ تسلیم کر لیا گیا تھا کہ سعودی حکومت کے نقاد صحافی جو کئی روز سے لاپتہ تھے، استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں دو اکتوبر کو مارے گئے تھے۔ قبل ازیں سعودی حکام کا یہی کہنا تھا کہ جمال خشوگی قونصل خانے میں اپنا کام مکمل کر کے وہاں سے واپس لوٹ گئے تھے۔ جمال خشوگی امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کیے ہوئے تھے۔ سعودی حکومت کو خشوگی کے قتل کے معاملے پر شدید عالمی تنقید کا سامنا ہے۔

منگل کے روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی حکام کی جانب سےجمال خشوگی کے قتل کو جس انداز میں چھپانے کی کوشش کی گئی، وہ اپنی نوعیت کی بدترین مثال ہے۔۔ دوسری جانب سعودی عرب اور بحرین نے پاسداران انقلاب ایران کو گزشتہ روز دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق اس کے ساتھ ہی ایران کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل کوثری نے کہا،ایسے اقدمات اٹھا کر سعودی حکومت ملکی اور بین القوامی سطح پر لوگوں کی توجہ خاشقجی کے قتل سے ہٹانا چاہتی ہے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری