پاکستان کی 2 یونیورسٹیاں ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل


پاکستان کی 2 یونیورسٹیاں ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل

پاکستان کی دو جامعات نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ایشیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کیو ایس  کی جانب سے سال 2019 کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کی گئی جس میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( Nust ) اسلام آباد اور لاہور کی یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (Lums) شامل ہے۔

یو ایس ایشیا کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائسنز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد 95ویں اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائسنز  87 ویں نمبر پر آئیں۔

دونوں جامعات نے ریکنگ میں ترقی کی کیونکہ سال 2018 کی فہرست میں نسٹ 112 ویں جبکہ لمس 103 ویں نمبر پر تھی۔

علاوہ ازیں قائد اعظم یونیورسٹی جو گزشتہ برس جاری ہونے والی فہرست میں 133 ویں نمبر پر تھی اُس کی بھی رینکنگ بہتر ہوئی اور اب وہ ترقی کرتے ہوئے 109ویں نمبر پر آگئی جبکہ کراچی یونیورسٹی بھی معمولی بہتری دکھانے کے بعد 260 سے 251 ویں نمبر پر آ گئی۔

فہرست میں سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی سرفہرست رہی جبکہ دوسرے نمبر پر دی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ ، تیسرے پر نین یانگ ٹیکنالوجیکل (سنگا پور)، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر چین کی جامعات جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں جن میں ژن گوا یونیورسٹی، فیوڈان شامل ہے اس کے علاوہ کوریا ایڈوانس انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آٹھویں، دی چائنیز آف ہانگ کانگ نویں اور سیول نیشنل یونیورسٹی دسویں پوزیشن حاصل کرسکی۔

رینکنگ ایجنسی کیو ایس کی جانب سے شائع ہونے والی ایشیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست میں پاکستان کی 23 یونیورسٹیاں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری