کویت: غیر ملکی ایئرپورٹ ٹیکسی نہیں چلا سکتے

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی سروس کا لائسنس صرف کویتی لوگ چلا سکتے ہیں۔

کویت: غیر ملکی ایئرپورٹ ٹیکسی نہیں چلا سکتے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کویتی وزارت داخلہ کے نائب انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک امورمیجر جنرل جمال الصایغ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی سروس کا لائسنس صرف کویتیوں کو جاری کیا جائیگا۔

 ایئرپورٹ ٹیکسی لائسنس کے حصول کی شرائط میں درخواست گزار کو کویتی شہریت کے ساتھ ساتھ ڈرایﺅنگ لائسنس اور اچھے کردار کا حامل ہونا شامل ہیں۔

اب کویت انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر غیر ملکی ٹیکسی نہیں چلا سکتے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی مشرق وسطی خبریں
اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں