صہیونی وزیراعظم نتن یاہو خفیہ دورے پرعمان پہنچ گئے


صہیونی وزیراعظم نتن یاہو خفیہ دورے پرعمان پہنچ گئے

صہیونی وزیراعظم بنیامین نٹن یاہو غیراعلانیہ دورے پر سلطنت عُمان پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نٹن یاہوایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دار الحکومت مسقط پہنچا، جہاں سلطان قابوس بن سعیدسے رہائش گاہ بیت البرکہ میں ملاقات کی۔

اس دوران سلطان عمان اور نٹن یاہو کے درمیان مشرق وسطیٰ امن منصوبہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسرائیلی ویزاعظم کے خفیہ دورے کے بارے میں اس وقت اعلان کیا گیا جب نٹن یاہو اپنے وفد کے ساتھ اسرائیل لوٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس برسوں میں یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا خلیجی ملک کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل 1994 میں اسرائیلی وزیر اعظم اسحٰق رابین نے مسقط کا دورہ کیا تھا۔ 1996 میں عُمان اور اسرائیل تجارتی مکاتب کھولنے پر رضامند ہوگئے تھے، تاہم سال 2000 میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کے باعث عمان نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرلئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری