مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت جاری مزید 6مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت جاری مزید 6مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 6 نوجوانوں کو شہید کر دیاجبکہ چھاپوں میں 9کشمیریوں کو گرفتار کرلیا، وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا اور اننت ناگ میں محاصرے کے دوران 6نوجوانوں کو شہید کیا، نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی فورسز نے شوپیاں میں چھاپوں کے دوران 9 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

دوسری طرف مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال رہی، قابض انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ سروسز اور ریل سروس بند کر رکھی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری