یمن: بارودی سرنگ دھماکے میں متعدد سوڈانی فوجی اہلکارہلاک


یمن: بارودی سرنگ دھماکے میں متعدد سوڈانی فوجی اہلکارہلاک

یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سوڈانی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالےسے بتایاہے کہ یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقے الجمارک میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سوڈانی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور ادویات کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری