پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز


پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آج سے کارروائی کا آغاز لاہور سے ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بجلی چوری کے خلاف آپریشن وزیراعظم کی ہدایت پرشروع کیا جارہا ہے جو پنجاب سمیت ملک بھر میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں بجلی چوروں کو پکڑنے کےلیےٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے،پہلے مرحلے میں لیسکوحدود میں دیہی علاقوں میں چھاپے مارے جائیں گے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں رات کو کنڈے لگائے جاتے ہیں،گاؤں میں رات کے وقت چھاپہ مارٹیموں کو جانے ہی نہیں دیا جاتا۔

دیہی علاقوں میں ایک ماہ آپریشن جاری رہے گا،چھوٹے بڑے شہروں میں فیڈرز کی نگرانی کی جائے گی۔

لاہور میں چوری کی شکایات سب سے کم ہیں،شہرمیں میٹڑنگ ٹرانسفارمرز نظام پہلے ہی فول پروف ہے، 30 دسمبر تک تمام خراب میٹر بھی بغیر قیمت تبدیل کئے جائیں گے۔

لسیکو حکام کا کہنا ہے کہ کسی صارف کو بجلی چوری چیکنگ کی آڑ میں تنگ نہیں کیا جائے گا، صرف ان علاقوں میں پہلے چیکنگ ہو گی جہاں لائن لاسز 15 فیصد سے زائد ہیں، دیہی علاقوں میں اکثر فیڈرز 15 سے 40 فیصد لائن لاسز پر ہیں۔

پنجاب کی نسبت خیبرپختونخواہ،اندرون سندھ اوربلوچستان میں چوری کی شرح زیادہ ہے،تینوں صوبوں میں تو کئی علاقوں میں میٹر بھی نہیں لگے ہوئے،دسمبر تک تمام میٹر لگانے کا ہدف ڈسکوز کو دیدیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری