غزہ کی پٹی پر صہیونی لڑاکا طیاروں کی بمباری


غزہ کی پٹی پر صہیونی لڑاکا طیاروں کی بمباری

غاصب اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کی ہے

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی غاصب فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے دفاعی مورچوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج کے جنگی جہازوں نے غزہ کی پٹی کے علاقے کرم ابوسالم میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ میں نچلی پروازوں کا سلسلہ بڑھا دیا جس کے باعث مقامی شہری سخت خوف کا شکار ہیں۔ غزہ کی پٹی کے شمال سےجنوب کی طرف اسرائیلی جنگی طیاروں کو اڑانیں بھرتے دیکھا گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری