اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق افواہیں، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، سول ایوی ایشن


اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق افواہیں، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، سول ایوی ایشن

سول ایوی ایشن نے مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا اسرائیلی طیارےکی پاکستان آمدسےمتعلق تمام افواہیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سول ایوی ایشن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پرنہیں اترا، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق افواہوں میں صداقت نہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز اسرائیلی اخبار ‘ہاریٹز’ کے مدیر ایوی شراف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی طیارے کی بذریعہ عمان پاکستان آمد کا دعویٰ کیا تھا، اسرائیلی صحافی کے مطابق مبینہ اسرائیلی طیارہ تل ابیب سے اڑا ،عمان میں پانچ منٹ رکا پھراسلام آباد پہنچا۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد پرحکومت سے وضاحت مانگی تھی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبروں سے متعلق احسن اقبال کے ٹوئٹ پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا حکومت نہ مودی سےخفیہ مذاکرات کرے گی نہ اسرائیل سے، عمران خان نوازشریف نہیں ہے نہ کابینہ میں آپ جیسےجعلی ارسطو ہیں۔آپ فکرنہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

وزیراطلاعات کی اس جوابی ٹوئٹ پراحسن اقبال نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا آگ بگولہ ہونا ظاہر کرتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری