شہدائے کربلا کے چہلم پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات


شہدائے کربلا کے چہلم پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات

پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہدائے کربلا کے چہلم پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی اور انتظامات علماء کرام اور منتظمین کی مشاورت سے ہوں،وہ چہلم کے حوالے سے علماء اور انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو سیکورٹی اور ضروری بلدیاتی سہولتوںکی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

کمشنر نے علماء کرام اور منتظمین کو یقین دلایا کہ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران اور وہ خود ان کے مسائل کے حل اور مدد کے لئے ان سے رابطے میں رہیں گے۔

 جلوس اور مجالس کے موقع پر امام بارگاہوں پر فول پروف سیکورٹی فراہم اور ضروری بلدیاتی سہولتوں ،جلوس کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر صفائی ،پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

اسٹریٹ لائٹس کو روشن رکھنا یقینی بنائا جائے گا،کے الیکٹرک بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی اور لوڈ شیڈنگ سے گریزکرے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ متبادل ٹریفک کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری