ترک فوج کی شرق فرات پر شدید بمباری


ترک فوج کی شرق فرات پر شدید بمباری

ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شرق فرات پر شدید بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے شرق فرات کے زرنامی علاقے پر شدید بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شرق فرات میں پی کےکے، کے مراکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ زر نامی علاقہ شمال مشرقی شام میں دریائے فرات کے قریب واقع ہے۔

ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملے علاقے کو pkk سے پاک کرنے کےلئے کئے جارہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری