یمنی فوج کی سعودی اہلکاروں کے خلاف زبردست کارروائی13 فوجی ہلاک + تصاویر


یمنی فوج کی سعودی اہلکاروں کے خلاف زبردست کارروائی13 فوجی ہلاک + تصاویر

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرکے 13 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی کرایے کے فوجیوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 13 اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

یمنی فوج کے ترجمان «یحیی سریع» کا کہنا ہے کہ جیزان کے علاقے میں سعودی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 13 سعودی فوجی مارے گئے

المیسرہ نیوز کے مطابق یمنی فوج گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی اہلکاروں کے خلاف 30 آپریشن کئے جس میں متعدد سعودی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

یحیی سریع نے مزید کہا فوج نے سعودی اہلکاروں کے کئی مراکز پر میزائل داغے جو اپنے اھداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے التحیتا کے علاقے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا بھی کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری