قراقرم ہائی وے پر مسافر بس کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق


قراقرم ہائی وے پر مسافر بس کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق

گلگت کے ضلع غذرسے روالپنڈی جانے والے مسافر بس کھائی میں جاگرنے 17 مسافر جاں بحق ہوگئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کوہستان کے علاقے لوٹر میں قراقرم ہائی وے پر مسافر بس کھائی گرنے سے 17 مسافر ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

حکام کے مطابق بس گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے راولپنڈی کی جانب جارہی تھی۔

ضلع کوہستان کے پولیس افسر عبدالغفور نے مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے ساتھ مل کر جائے وقوع پہنچے۔

واقعے کے عینی شاہد شریف خان کا کہنا تھا کہ حادثہ شام کے وقت پیش آیا جس کے کافی دیر بعد انہیں موبائل سگنلز موصول ہوئے جس کے بعد انہوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں چند ہی لوگ آباد ہیں جنہوں نے حادثے کے فوری بعد ہی لوگوں کو بس سے نکالنے کی کوششیں شروع کردی تھیں تاہم سورج غروب ہونے اور پہاڑی علاقے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہا۔

دیگر عینی شاہدین کے مطابق زخمی خاتون معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ رہیں اور انہیں ایک گھر میں لے جایا گیا تاہم خاتون کی زبان مختلف ہونے کی وجہ سے کسی کو ان کی بات سمجھ میں نہیں آسکی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے واقعے میں 17 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔

کوہستان میں داسو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔

واضح رہے کہ قراقرم ہائے وے پر اس قسم کے دلخراش واقعات پیش آتے رہتے ہیں، سڑکوں کی خستہ حالی اور بس ڈرائیوں کی ٹریفک قوانین سے عدم آشنائی اہم وجوہات میں سے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثراوقات 15 سے 16 گھنٹے تک ایک ہی ڈرائیور گاڑی چلاتا ہے، جو کہ نہایت خطرناک ہے۔  

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری