عوامی شکایات سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح


عوامی شکایات سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح

وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات براہ راست سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سٹیزن پورٹل وزیراعظم آفس میں قائم کیا گیا ہے جس کی بدولت عوام براہ راست اپنی شکایات اور تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان براہ راست عوامی شکایات سنیں گے اور ان پر کارروائی کے احکامات جاری کریں گے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے عوامی شکایات ارسال کی جائیں گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

 پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری