خان یونس پراسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 5 فلسطینی مسلمان شہید


خان یونس پراسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 5 فلسطینی مسلمان شہید

فلسطینی نہتے مسلمانوں پر صہیونی فوج کی ظلم و بربریت کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس پربمباری کی جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔

خیال رہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے جمعہ کی رات بھی بیت لاھیا پر بمباری کی تھی۔

یاد رہے کہ اسرائیل دسمبر کے مہینے سے غزہ پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔

 غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے ہیں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری