کابل: خودکش دھماکے میں متعدد افراد زخمی


کابل: خودکش دھماکے میں متعدد افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پولیس ترجمان کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک کیا گیا ۔

کابل پولیس کمانڈر کے ترجمان «بصیر مجاهد» کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ٹارگٹ تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکا کر دیا، دھماکے میں الیکشن کمیشن کے 4 ملازم اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری