گوادر: ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کا اجلاس آج سے شروع ہوگا


گوادر: ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کا اجلاس آج سے شروع ہوگا

گوادرمیں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کا 3 روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گوادر میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کمیٹی اور ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی گوادر میں اے پی اے کانفرنس سے بطور صدر خطاب کریں گے۔

بین الپارلیمانی یونین کےسیکرٹری جنرل مارٹن چن گونگ اور 50 کے قریب دیگر مندوبین گوادر پہنچ گئے ہیں، جن میں ترکی، شام، قطر، اردن، بحرین، انڈونیشیا، چین اور دیگر ملکوں کے مندوبین شامل ہیں۔

قائم مقام صدر میر صادق سنجرانی نےدیگر حکام کے ہمراہ غیرملکی مندوبین کااستقبال کیا۔

کانفرنس کے حوالے سے گوادر کو خوبصورت طریقے سے سجا دیا گیا ہے۔ گوادر میں بلوچ ثقافت کے رنگ بھی نمایاں نظر آرہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری