ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے


ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف ایک اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ترکی کے شہر استنبول میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ استنبول میں ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی، ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کا کل استنبول میں چھٹا اجلاس منعقد ہوگا۔

اجلاس میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر مشاورت کی جائے گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری