آل شریف کی چیخیں مریخ تک سنائی دے رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان


آل شریف کی چیخیں مریخ تک سنائی دے رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اپنے والد کے غم فراق میں ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، آل شریف کی چیخیں مریخ تک سنائی دے رہی ہیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کاش باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ اس وقت آزاد اداروں کی عزت کرتے جب خزانہ چاٹ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد تحقیقاتی اداروں کی طرف سے احتساب پر آل شریف کی چیخیں مریخ تک سنائی دے رہی ہیں، وہ نیب اور آزاد اداروں کے خلاف بے تکی اور بے ڈھنگی باتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنی اور والد کی کرپشن چھپانے کے لیے ووٹرز کو بے وقوف بنا رہے ہیں مگر اب 22کروڑ عوام آل شریف کے فریب میں نہیں آئے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری