وزیراعظم سب سے پہلے خود فیس جمع کرائیں، چیف جسٹس


وزیراعظم سب سے پہلے خود فیس جمع کرائیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بنی گالا میں جائیدادوں کی ریگولرائزیشن نہ کرائے جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے کہیں کہ آج ہی ریگولرائز کرائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بنی گالا کے بوٹینکل گارڈن میں غیر قانونی تعمیرات کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ وزیراعظم ایسا نہیں کریں گے تو انہیں سپریم کورٹ میں پیش ہونا پڑے گا۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت نے بنی گالہ میں ریگولرائزیشن کے لیے کمیٹی بنا کر 10دن کا وقت دیا ہے، بدقسمتی سے عدالتی حکم پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیر رضوی نے انہیں جواب دیا کہ سیکریٹری داخلہ نے آپ کی مقررہ کمیٹی کی ایک میٹنگ اٹینڈ کی ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہدایت کی کہ آج ریگولرائزیشن کمیٹی اجلاس کے بعد رات 10بجے سے پہلے عدالت کو ٹھوس اقدامات سے آگاہ کرے، کیس کی سماعت کل دوبارہ ہو گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری